مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے جوہری تجارت میں ملوث پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔ امریکہ نے پاکستانی کمپنیوں کو امریکی پالیسیوں سے متضادم اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیا ہے۔ پاکستان کی جن 7 کمپنیوں پرپابندی عائد کی گئی ان میں 3 کے بارے میں واضح کیا گیا کہ وہ جوہری مواد کی سپلائی میں غیر صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیی کے منافی ہے۔ پابندی کا شکار 2 پاکستانی کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ جوہری مواد سے متعلق سامان کی فراہمی میں ملوث ہیں جبکہ باقی 2 کمپنیاں ’فرنٹ مین‘ کے طورپر پابندی کا شکار کمپنیوں کے لیے کام کررہی تھیں،
امریکہ نے جوہری تجارت میں ملوث پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔
News ID 1879619
آپ کا تبصرہ